بورے والا شہر کو گرین اینڈ کلین بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں کریں گے۔ذوالفقار اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی تحصیل گورننگ باڈی سٹی کارپوریشن کے عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت صدر ملک ذوالفقار اعوان ایڈووکیٹ منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،سنیئر نائب صدر مبین بھٹی،نائب صدر اکرم بھٹی،نائب صدر لالہ عارف مغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہباز بھٹی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلم بشیر،سیکرٹری فنانس احمد رضا اور انفارمیشن سیکرٹری کامران شاہد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار علی اعوان،نائب صدور مبین احمد بھٹی،محمد اکرم بھٹی اور جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم نے کہا کہ شہر کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق گرین اینڈ کلین بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں کریں گے جبکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے انتظامیہ سے ملکر کام کیا جائے گا جبکہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے شہر میں وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کے حوالے سے ممبران نے مختلف تجاویز دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے