بورے والا تحصیل کو ضلع بنوانا اب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔اعجاز سلطان بندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ بورے والا تحصیل کو ضلع بنوانا اب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے اس سلسلہ میں بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے اس عوامی مطالبے کو منظور کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی موجودہ حکومت عوامی کی ہر سطح پر محرومیوں کے ازالہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے بورے والا ہر لحاظ سے پنجاب کی اہم تحصیل ہے جو تمام شعبوں میں ترقی کے حوالہ سے ایک منفرد مقام بھی رکھتا ہے بورے والا کو ضلع جبکہ ماچھیوال اور گگومنڈی کو اسکی تحصیل بنوانے کیلئے عوام کی آواز ہر فورم تک پہنچاﺅنگا عوام کی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملکر اس اہم عوامی منصوبے کی منظوری حاصل کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بورے والا کو ضلع بنوانے کی جدوجہد میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے تمام سٹیک ہولڈرز کو ان بورڈ ہونا چاہیے تاکہ ایک مشترکہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔