بلے باز فخر زمان نے کیریبئن لیگ سے معاہدہ کر لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان نے کیریبئن کرکٹ لیگ پر کاؤنٹی لیگ کو ترجیح دیتے ہوئے سمرسیٹ سے معاہدہ کر لیا،اوپننگ بلے باز فخر زمان نے چند روز قبل کیریبئن لیگ سے معاہدہ کیا تھا،بورڈ کی جانب سے سی پی ایل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو این او سی بھی جاری کر دیے گئے لیکن فخر زمان نے کیریبئن لیگ پر کاؤنٹی لیگ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ کر لیا ہے قومی بیٹسمین پچیس اگست تک کاؤنٹی سیزن میں حصہ لیں گے۔