بلیک میلر گروہ سرگرم،دوکانوں کی نیلامی میں بیٹھنے کی دھمکی دیکر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کارپوریشن کی دوکانوں کی نیلامی میں دوکانداروں کو بلیک میل کرنے والا منظم گروہ سرگرم،دوکانوں کی نیلامی میں بیٹھنے کی دھمکی دیکر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف،دوکانداروں کا معاشی استحصال کرنے والے گروہ کے کارندے بولی سے قبل بھتہ خوری کرنے لگے،انتظامیہ کی دوکانداروں کو بلیک میلروں کی نشاندہی کرنے اور ان سے بلیک میل نہ ہونے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن بورے والا کی دوکانوں کی نیلامی کا عمل شفاف انداز میں جاری تھا کہ شہر کے چند بلیک میلر اور بھتہ خور افراد پر مشتمل گروہ نے دوکانوں کی بولی بڑھانے کی دھمکیاں دے کر مجبور دوکانداروں سے مبینہ طور پر بلیک میل کرتے ہوئے ان سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنا شروع کر دیا دوکاندار اپنی دوکانیں مناسب بولی میں کرایہ پر لینے کیلئے اس گروہ کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو گئے دوکانوں کی بولی سے قبل سے دوکانداروں کو کسی بھی قیمت پر دوکانیں حاصل کرنے کی دھمکی دیکر ان سے مال پانی بٹورنے والے اس گروہ سے محتاط رہنے کیلئے انتظامیہ نے دوکانداروں کو اپیل کی ہے کہ وہ ایسے بھتہ خوروں کی نشاندہی کریں تا کہ انہیں بولی میں بیٹھنے کیلئے بلیک لسٹ قرار دیا جا سکے اور بولی کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے ذرائع کے مطابق انتظامیہ رائٹ آف رفیوزل کے تحت دوکانوں میں کاروبار کرنے والے دوکانداروں کو مناسب کرایہ پر دوکانیں نیلام کرنے کی خواہاں ہے۔