بلٹی کے سامان کی غلط تقسیم پر دو دوکانداروں کے مابین تصادم،ڈنڈوں سوٹوں اور لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلٹی کے سامان کی غلط تقسیم پر دو دوکانداروں کے مابین تصادم،ڈنڈوں سوٹوں اور لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال،چار افراد زخمی،ایک دوکاندار نے زبردستی دوکانیں بند کروا کے سینکڑوں تاجروں اور حامیوں کے ہمرا ملتان روڈ مکمل بلاک کر دی،ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہو گیا،انجمن تاجران اور سیاسی نمائندوں کی مدخلت پر مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر،تفصیلات کے مطابق ریشم گلی کے”دو“دوکانداروں محمد سلیم ولد حاجی بوٹا(پرنس شاپنگ محل) اور محمد عرفان(پرنس شاپنگ سنٹر)کے مابین سامان بلٹی کی غلط ڈلیوری پر تصادم ہوا ڈنڈوں،سوٹوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور ایک گھنٹہ تک ریشم گلی بازار میدان جنگ بنا رہا فریقین کے تصادم میں محمد عرفان سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے عرفان کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا محمد سلیم بھٹی وغیرہ نے دوکانیں زبردستی بند کروا کے روڈ بلاک کیا انکا مطالبہ تھا محمد عرفان وغیرہ کے خلاف دہشت گردی اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا جائے اس موقع پر تحصیل صدر پی پی پی احسن سردار بھٹی،پی ٹی آئی کے راہنماءبلدیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفےٰ بھٹی،ضلعی صدر انجمن تاجران اور دیگر شخصیات نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا اور پولیس سے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کروا دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے