بلدیہ کا آپریشن بلا امتیاز ہے جس میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہو گا ۔ میاں خالد حسین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،میاں خالد حسین،تفصیلات کے مطابق چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی و کونسلر بلدیہ بورے والا میاں خالد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیہ کا آپریشن بلا امتیاز ہے جس میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا اور آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور گورنمنٹ کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی تجاوزات کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔