بلدیہ بورے والا کے اپوزیشن لیڈر امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفےٰ بھٹی کی جشن آزاد کے موقع پر تاریخی ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلدیہ بورے والا کے اپوزیشن لیڈر امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفےٰ بھٹی کی جشن آزاد کے موقع پر تاریخی ریلی،ریلی کے شرکاءکا شہر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال،پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور،شہر کی فضاءمیں ملی ترانوں اور پاکستان زندہ باز کے نعروں کی گونج،تفصیلات کے مطابق بلدیہ بورے والا میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233غلام مصطفےٰ بھٹی کی زیر قیادت اُنکی رہائش گاہ واقع شاہ فیصل کالونی سے جشن آزادی کے حوالہ سے سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کونسلر حاجی شہباز حسین بھٹی،سابق سٹی نائب ناظم محمد رمضان بھولو بھٹی،(ر)ایم ایس ڈاکٹر عبدالرﺅف بھٹی،سید اخلاق احمد شاہ،حاجی مبین احمد بھٹی،محمد اشرف بھٹی(ٹھیکیدار)،جاوید اقبال قادری،نعمان عرف نومی بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ریلی کا شہر کے مختلف مقامات پر پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کرکے استقبال کیا گیا ریلی کے شرکاءنے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی میں ملی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفےٰ بھٹی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اُن لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی وجہ سے ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا جس کی بدولت آج ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں ہمیں ا±ن قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے بلکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک کے استحکام اور وطن دشمنوں کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے جوانوں کے علاوہ ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو اتارنے کے لیے ہمیں دہشت گردی اور کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے