بلدیہ بورے والا کا مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،دوکانداروں کی عملہ کو گالیاں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلدیہ بورے والا کا مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،جوئیہ روڈ پر تجاوزات مافیا کی شدید مزاحمت،بلدیہ کے عملہ کے ساتھ ہاتھا پائی اور دست و گریباں ہو گئے،دوکانداروں کی عملہ کو گالیاں،بلدیہ کے عملہ نے سامان قبضہ میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آج چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی کی قیادت میں بلدیہ کے عملہ انکروچمنٹ نے شہر کے مختلف بازاروں گول چوک،ریل بازار،جوئیہ روڈ،مچھلی بازار اور وہاڑی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دوکانوں کے باہر سڑک پر رکھے سامان کو ہٹانے کی کوشش کی تو دوکانداروں نے بلدیہ کے عملہ پر ہلہ بول دیا دونوں کے مابین شدید ہاتھا پائی ہوئی اور دست و گریباں ہو گئے دوکانداروں کی جانب سے عملہ کو گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں تاہم بلدیہ کے عملہ نے اپنی حکمت عملی کے تحت انکا سامان قبضہ میں لے لیا اور اس واقعہ کی رپورٹ چیئر مین بلدیہ کو بھجوادی۔