بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں شرکت کے لیے بورے والا سے کاروں اور ویگنوں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کی شرکت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ساہیوال میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں شرکت کے لیے بورے والا سے بسوں اور ویگنوں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کی ریلی،پارٹی کے ڈویژنل،ضلعی اور مقامی عہدیداران نے ریلی کی قیادت کی،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساہیوال میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر احسن سردار بھٹی کے دفتر واقع لاری اڈا میں ویگنوں،بسوں اور کاروں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کے قافلہ نے شہر کے مختلف بازاروں سے ریلی نکالی ڈویژنل صدر ملک نوشیر خاں لنگڑیال،ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں،تحصیل صدر سردار احسن سردار بھٹی،امیدوار این اے167پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈینٹر چوہدری کامران یوسف گھمن اور سابق ضلعی صدر پی ایل ایل بی محمد صدیق بھلر کی زیر قیادت ریلی کے شرکاءنے پارٹی پرچم اُٹھا رکھے تھے ریلی پر پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے گئے آتش بازی بھی کی گئی ریلی کی شکل میں یہ قافلہ مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا ساہیوال کے لیے روزانہ ہو گیا قافلے میں کارکنان کی ایک بڑی تعداد شامل تھی جو پارٹی ترانوں پر رقص بھی کرتے رہے۔