بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ثابت ہو گی۔محمد صدیق بھلر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر محمد صدیق بھلر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ثابت ہو گی، موجودہ حکمرانوں کا جانا اب ٹھہر گیا ہے پیپلز پارٹی ملک لوٹنے والے اور اداروں کو تباہ کرنے والے شریف خاندان کو کسی صورت سہارا نہیں دے گی،کرپٹ خاندان کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے والا بھی اب سیاسی طور پر دفن ہو جائے گا،پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق ملک بھر میں عوام کی حکومت قائم کریں گے 15دسمبر کو ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ جنوبی پنجاب کے سیاسی ناخداﺅں اور تخت لاہور کا دھڑن تختہ کر دے گا،ضلع وہاڑی سے اس جلسہ میں ہزاروں کارکنان ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں اور جنرل سیکرٹری سید اعجاز شاہ کی قیادت میں شرکت کریں گے جس کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بشیر احمد باجوہ،بدرمنیر شاہ،ڈاکٹر شمشاد احمد،محمد اقبال نارو،منیر خاں ترین،محمد اقبال آرائیں،محمد سلیم درزی،ملک نصیر احمد،ملک محمد انور،رانا لیاقت علی اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے