بغیر لالچ کے عوامی خدمت انجام دینے والے نوجوان کبھی ناکام نہیں ہونگے۔اعجاز بندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے ”رضا کار“ پوری قوم کا فخر ہیں انکی رضا کارانہ خدمات سے وزیر اعظم عمران خان کے عوامی خدمت کے ویژن کو تقویت مل رہی ہے،قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ٹائیگر فورس کے جوانوں نے ناصرف کورونا جیسے چیلنج سے نمپٹنے کیلئے بے مثال خدمات انجام دی ہیں بلکہ قومی اداروں سے ملکر عوام کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے بھی قابل فخر خدمات انجام دی ہیں بغیر کسی لالچ کے عوامی خدمت انجام دینے والے ان نوجوانوں کو موجودہ حکومت کسی بھی مقام پر نظر انداز نہیں کرے گی اور انکی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار خالد نثار ڈوگر کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹائیگر فورس کے ٹاپ ٹین رضا کاروں میں جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور سردار خالد نثار کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے جوانوں میں خصوصی جیکٹس بھی تقسیم کیں۔