بس ہوسٹس سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے باہر وکلاء نے تھپڑوں کی بارش کر دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوی دسے)بس ہوسٹس زیادتی کیس،ملزمان کی مزید ریمانڈ کیلئے عدالت پیشی،عدالت سے باہر نکلتے ہی وکلاء کی مرکزی ملزم پر تھپڑوں،مکوں اور لاتوں کی بارش،عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،ہیڈ ہوسٹس کی گرفتاری اپنی مطلوب ہے،پولیس کا موقف،تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں بس ہوسٹس کے ساتھ بس میں زیادتی کے مرکزی ملزم سیکورٹی گارڈ شیراز علی اور ڈرائیور آصف علی جو کہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ دانیوال کی حراست میں ہیں آج انکو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ/سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کی مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے مزید دو روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اس کیس میں تفتیش کیلئے ہیڈ بس ہوسٹس عالیہ کی گرفتاری ابھی مطلوب ہے جس کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد جونہی پولیس مرکزی ملزم کو لیکر کمرہ عدالت سے باہر لا کر گاڑی کی طرف لے جا رہی تھی تو وکلاء نے غصے میں آ کر اس پر تھپڑوں،مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی تاہم پولیس ملزم کو چھڑوا کر تھانے لے گئی اس موقع پر متاثرہ ہوسٹس لائبہ نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر کہا کہ میں پولیس کی کاروائی سے مطمئن نہیں ہوں مجھے انصاف فراہم نہیں جا رہا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے