برمی فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کی ریلیاں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)روہنگیاہ میں مسلمانوں کے قتل عام اور برمی فوج کے ہاتھوں اُنکی نسل کشی کے خلاف جماعت اسلامی،دفاع پاکستان کونسل اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے،مظاہرین نے بینرز اور پے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جماعت اسلامی،دفاع پاکستان کونسل اور سیاسی و سماجی تنظیموں کی ریلی کی قیادت عبدالوحید خالد،محمد رمضان سلیمی،علامہ مسعود احمد،محمد یاسر فاروقی،راﺅ ارشاد احمد خاں،مولانا محمد یاسر راشدی،رانا طاہر کریم،راﺅ عزیز الرحمن،چوہدری ریاض اسلم اور ڈاکٹر عبدالحفیظ میاں نے کی ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر روہنگیاہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور برمی فوج کے خلاف نعرے درج تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے