برما میں معصوم بچوں اور عورتوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ۔ قاری محمد طیب حنفی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر اسلاک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ بورے والا مولانا قاری محمد طیب حنفی اور صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری امت مسلمہ آزمائش اور مشکلات سے دو چار ہے برما میں معصوم بچوں اور عورتوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برما میں جاری بربریت تاریخ انسانی کاعظیم سانحہ ہے دل کو چیر دینے والے مظالم کو دیکھ کر ہم کس منہ سے روز حشر اللہ کے نبی کا سامناکریں گے مولانا قاری محمد طیب حنفی نے کہاکہ دنیامیں ایک کتے کے مرنے پر واویلا کرنے والے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے مسلم بستیوں کے مٹائے جانے پر خاموش کیوں ہیں برمی مسلمانوں کو صرف مسلمان ہونے کے جرم میں ذبح کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر اس ظلم کے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کو بھی آگے بڑھ کر اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے اللہ پاک مظلوموں کی غیب سے حفاظت فرمائے۔