برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور بدترین مظالم کے خلاف نوجوانوں کی احتجاجی ریلی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور بدترین مظالم کے خلاف نوجوانوں کی احتجاجی ریلی،برمی فوج کے خلاف نعرے بازی،جاگو حکمرانوں کے نعرے،تفصیلات کے مطابق برما میں نہتے اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام اور برمی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مجاہد کالونی کے رہائشی درجنوں نوجوانوں نے معروف سماجی ورکر شہباز احمد بھٹی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی لاہور روڈ،لاری اڈا،عارف بازار اور گول چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کالج روڈ کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءنے برمی فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور جاگو جاگو حکمرانوں کے نعرے بھی لگائے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر برمی فوج اور اُنکی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی سے شہباز احمد بھٹی نے خطاب کیا۔