برما میں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف پی ٹی آئی کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)برما میں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف پی ٹی آئی کا پریس کلب کے سامنے احتجاج،مظاہرین نے بینرز اور پے کارڈ اٹھا رکھے تھے،مظاہرے میں سٹی صدر ملک فاروق اعوان،بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفےٰ بھٹی،سینئر راہنماﺅں چوہدری اعجاز اسلم،ڈاکٹر سہیل عزیز،نائب صدر بار میاں سہیل مختار،ملک امتیاز احمد،وقاص بھٹی،ملک ریاض مجاہد،ملک محمد سرور اور دیگر راہنماﺅں نے بھی شرکت کی مظاہرین کے بینرز اور پلے کارڈز پر اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اقوام متحدہ انسانیت سوز واقعات کا نوٹس لے مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے اور اقوام متحدہ کی خاموشی ظلم ہے۔