بار کے الیکشن،آرائیں برادری کے مضبوط دھڑے نے ملک فرقان یوسف کی حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں،صدارت کے امیدوار ملک فرقان یوسف کے اعزاز میں آرائیں برادری کا ظہرانہ،بار کے سابق صدور سمیت 50سے زائد وکلاء کی شرکت،بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018 کیلئے امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں صدارت کے امیدوار ملک فرقان یوسف کھوکھر کے اعزاز میں بار کے رکن چوہدری عمران ارشاد ایڈووکیٹ نے آرائیں برادری کے50سے زائد وکلاء کو مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا جس میں سابق صدور بار چوہدری محمد حبیب،چوہدری محمد ارشد،سابق سیکرٹری بار میاں ثاقب اعجاز،چوہدری طلعت محمود اور دیگر وکلاء نے ملک فرقان یوسف کو اپنی حمایت کا یقین دلایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر بار سینئر قانون دان چوہدری محمد حبیب نے کہا کہ بار کے الیکشن میں ہم برادری ازم سے بالاتر ہو کر ملک فرقان یوسف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انکی کامیابی یقینی بنانے کے لیے اپنی برادری کے علاوہ تمام حلقہ احباب کی بھی حمایت حاصل کریں گے ملک فرقان یوسف کھوکھر بار کی قیادت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انشاءاللہ ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا تقریب سے چوہدری عمران ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار میں سیاسی وابستگیوں اور برادری ازم سے بالاتر ہو کر قیادت کا انتخاب کریں گے ہماری درخواست پر آرائیں برادری کے جن ساتھیوں نے ملک فرقان یوسف کھوکھر کی حمایت کا آج اعلان کیا ہے وہ ملک فرقان کی کامیابی میں سنگ میل ثابت ہو گا اس موقع پر چوہدری محمد افضل،چوہدری ندیم انور،میاں محمد عثمان،چوہدری بشیر احمد،چوہدری محمد عامر،ظفر علی چوہدری،میاں محمد اشرف،چوہدری طلعت حسین،چوہدری شاہد اقبال،چوہدری آصف اقبال اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔