بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،غلام مصطفےٰ بھٹی سمیت چار عہدیداران بلامقابلہ کامیاب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات،چیئرمین الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی،غیر حتمی نتائج کے مطابق سینئر نائب صدر،جوائنٹ سیکرٹری،فنانس سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری اور ایگزیکٹو کونسل کے 10 ارکان بلامقابلہ کامیاب،صدارت،جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کے عہدہ پر پولنگ 14 جنوری کو ہو گی،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023 کیلئے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے چیئرمین الیکشن بورڈ میاں افتخار احمد صابر،ارکان چوہدری علی جاوید گجر اور راﺅ ضیاءالرحمان نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جسکے مطابق صدارت کے عہدہ پر ہمایوں شکیل چیمہ اور عرفان شیر چوہدری،نائب صدر کیلئے میاں شمریز اقبال اور کاشف امین سلدیرا جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر میڈم راحیلہ منور اور چوہدری عبدالخالق کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہو گا غیر حتمی نتائج کے مطابق سینئر نائب صدر کے عہدہ پر غلام مصطفےٰ کمال بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر خان،فنانس سیکرٹری رانا ذوالفقار علی،لائبریری سیکرٹری محمد شعیب اختر،10 رکنی ایگزیکٹو کونسل کے ارکان محمد فاروق خلجی،میڈم نورین اسلم،محمد اعجاز بابا،حسیب الرحمان،عبدالرﺅف چوہدری،چوہدری ریاض احمد گجر،طلعت محمود چوہدری،محمد نثار بھٹی،سید صفدر حسین گیلانی اور محمد عثمان سرور جوئیہ بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں بار کے دیگر عہدوں پر پولنگ 14 جنوری کو ہو گی اس مرتبہ بار کے 862 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔