بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سول جج جہانگیر وینس کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سول جج جہانگیر وینس کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام،تفصیلات کے مطابق سول جج جہانگیر وینس کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں بورے والا بار ایسوسی ایشن کی طرف الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں صدر بارایسوسی ایشن چوہدری محمد صدیق آرائیں ایڈووکیٹ،سیکرٹری چوہدری محمد مشاہد ایڈووکیٹ،سینئر ممبران سابق صدرور چوہدری محمود اختر گھمن ایڈووکیٹ،سردار ساجد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ،رانا عبدالرحیم ایڈووکیٹ،میاں افتخار صابر ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ٹرانسفر،پوسٹنگ اور ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے سول جج جہانگیر وینس کی بطور جج خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کیسز کے فیصلے میرٹ پر کئے اس موقع پر بار کے موجودہ اور سابق عہدیداروں نے انہیں پھول پیش کئے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔