بار ایسوسی ایشن میں آئندہ سال کے انتخابات کیلئے جنرل سیکرٹری کا امیدوار سامنے آ گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن بورے والا میں آئندہ سال کے انتخابات کیلئے جنرل سیکرٹری کا امیدوار سامنے آ گیا،چوہدری خرم ریاض نے بار کے سینئر و نوجوان وکلاء کے گروپوں کے ساتھ رابطہ مہم شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے آئندہ سال کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نوجوان قانون دان چوہدری خرم ریاض جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر امیدوار سامنے آ چکے ہیں چوہدری خرم ریاض نے گذشتہ روز الیکشن کے حوالہ سے وکلاء برادری کے ساتھ اپنی رابطہ مہم کا بھی آغاز کر دیا گذشتہ روز بار کے سابق صدور،سینئر اور نوجوان وکلاء کے متحرک دھڑوں کے ساتھ انکے چیمبرز میں جا کر ملاقاتیں کیں اس سلسلہ میں سابق صدور بار میاں جاوید بیٹو،چوہدری محمد ارشد،رانا عبدالرحیم،چوہدری ریاض احمد کاہلوں،چوہدری محمد حبیب،رشید احمد بھٹی،سابق جنرل سیکرٹری بار رانا الطاف حسین،رانا عمران رحیم،مصطفےٰ کمال بھٹی،چوہدری فیاض احمد بھٹہ،سردار محمد اقبال ڈوگر،چوہدری ندیم انور،نبی احمد چیمہ،چوہدری امجد اشرف،چوہدری مشتاق احمد،چوہدری وزیر احمد،زاہد اقبال چوہان،چوہدری فیاض عظیم،ملک محمد اقبال،عبدالوحید آرائیں،چوہدری شاہد یعقوب،غلام رسول اور دیگر وکلاء راہنماﺅں نے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے