بار ایسوسی ایشن بورے والا کے وفد کی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ پیش کیا،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے بار کے وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی تعداد میں اضافہ کے باعث بار روم کی کشادگی،خواتین وکلاء کیلئے علیحدہ بار روم کی تعمیر،وکلاء کیلئے نئے چیمبرز کی تعمیر اور پارکنگ کیلئے جگہ کی فراہمی سمیت دیگر مسائل حل طلب ہیں اس کیلئے بار ایسوسی ایشن بورے والا کو فنڈز فراہم کیے جائیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے وفد کے مطالبات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کی قابل قدر کمیونٹی ہیں ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے ملاقات کے موقع پر سابق صدر لاہور بار پیر مسعود چشتی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری بورےوالا بار محترمہ راحیلہ منور ایڈووکیٹ،سابق صدور بار مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ،چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ،چوہدری افتخار صابر ایڈووکیٹ،سردار ساجد فرید ڈوگر ایڈووکیٹ،رانا الطاف ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔