بااثر افراد کا غریب محنت کش کو گھر سے بیدخل کرنے کے لیے گھر میں گھس کر بیوی پر بہیمانہ تشدد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گاﺅں کے بااثر افراد کا غریب محنت کش کو گھر سے بیدخل کرنے کے لیے گھر میں گھس کر بیوی پر بہیمانہ تشدد،ملزمان بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے،معصوم بچے ماں پر تشدد ہوتا دیکھ کر چیخ و پکار کرتے رہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان کو بے گناہ کرنے کے لیے پولیس ساز باز ہو گئی،محنت کش خاتون انصاف کے لیے دربدر ہو گئی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں431ای بی کے غریب محنت کش محمد حبیب کی دو کنیال اراضی پر اُسی گاﺅں کے بااثر افراد خان محمد،سید محمد وغیرہ نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا جس کے خلاف محنت کش نے درخواستیں دے رکھ تھیں ملزمان کو درخواستیں دینے کا رنج تھا اور وہ اُسے مکان سے بھی بے دخل کر رکے اُس پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے تھے محنت کش اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر محنت مزدوری کے لیے گیا ہوا تھا کہ اُسکی عدم موجودگی میں ملزمان خاں محمد،سید محمد،نور محمد،اسماعیل عرف بھولا اور یعقوب خان زبردستی اُنکے گھر میں داخل ہو گئے اور دھمکیاں دیں کہ مکان خالی کر دو ورنہ تمہیں اور تمہارے بچوں کو جان سے مار دینگے خاتون نے انہیں ایسا کرنے سے روکا تو اُسے گالیاں دیتے ہوئے بالوں سے پکڑ کر اُسکے معصوم بچوں کے سامنے گھسیٹتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا بچے اپنی ماں پر تشدد ہوتا دیکھ کر چیخ و پکار کرتے رہے لیکن ملزمان کو ذرا رحم نہ آیا اسی اثناءمیں اہل دیہہ شور سن پر وہاں پہنچے تو انہوں نے منت سماجت کرکے خاتون کی جان بخشی کروائی خاتون(ت) کی درخواست پر تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا کے اُسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دنیا شروع کر دیں جبکہ پولیس مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز ہو کر اب انہیں بے گناہ کرنا چاہتی ہے عدم تحفظ کا شکار(ت)نے ڈی پی او وہاڑی سے پولیس کے ناروا روپے کے خلاف نوٹس لینے اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے