بااثر افراد نے زبردستی غریب محنت کش کی بیٹی کو گھر سے اغوا کر لیا،انصاف کا مطالبہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بااثر افراد نے زبردستی غریب محنت کش کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواءکر کے لے گئے،کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا،محنت کش کا آر پی او ملتان سے مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری سمیت مغوی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ سٹی کی حدود میں واقع نواحی گاﺅں 445 (ای بی) کے رہائشی غریب محنت کش شخص محمد سرور جو کہ ایک مقامی زمیندار کے گھر ملازم ہے نے اپنی بیوی فیض الہیٰ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دو روز قبل اس کی بیوی اپنی بیٹی کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی اور وہ اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ ملزمان محمد اشفاق اور بارش علی گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو کر مین گیٹ کھولا باقی افراد باہر کھڑے اسماعیل اور دیگر تین نامعلوم افراد بھی اندر داخل ہو گئے اور اس کی بیٹی شکیلہ بی بی کو مبینہ طور پر زبردستی اغواءکر کے لے گئے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے جن میں ملک ناصر لنگڑیال،اظہر عباس اور دیگر شامل تھے ورثاءکے مطابق بعدازاں اغواءکنندگان نے گاﺅں میں لوگوں کی موجودگی میں بیٹی شکیلہ بی بی کو واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکار کر دیا غریب محنت کش محمد سرور نے کہا ہے کہ اغواءکنندگان نے مشاورت کر کے شکیلہ بی بی کو (زنائ) کاری کیلئے اغواءکیا ہے اور غریب محنت کش میاں بیوی نے آر پی او ملتان سمیت اعلیٰ حکام سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مغوی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔