اے ایس پی کی قیادت میں پولیس کی بڑی کاروائی،تین رکنی گروہ گرفتار،19 موٹر سائیکلیں برآمد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا پولیس کی بڑی کاروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار،19 موٹر سائیکلیں برآمد،منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ 15 پتنگ فروشوں کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد،اے ایس پی بورے والا کی پریس کانفرنس میں موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں،تفصیلات کے مطابق اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بورے والا شہر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے منظم گروہ کے تین ارکان محمد یٰسین،محمد اظہر اور سرغنہ اسد عرف لکی کو پولیس نے گرفتار کر کے انکے قبضہ سے19 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 کلو گرام سے زائد چرس،پتنگ بازوں اور پتنگیں و دوڑیں فروخت کرنے والے 15 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا جبکہ مختلف جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 5 ریوالور اور گولیاں برآمد کی ہیں بورے والا پولیس عوام کی جان و مال کے دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی ہمارا مقصد امن و امان کو خراب کرنے والے معاشرے کے ان ناسوروں کا خاتمہ کرنا ہے جس میں میڈیا کی نشاندہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔