ایک ہی طلباء تنظیم کے دو متحارب گروپوں کی اسلحہ لیکر ایک دوسرے کو سر عام قتل کی دھمکیاں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایک ہی طلباء تنظیم کے دو متحارب گروپوں کی اسلحہ لیکر ایک دوسرے کو سر عام قتل کی دھمکیاں،یاسر ڈوگر گروپ کے یاسر ڈوگر خطرناک بھاری اسلحہ سمیت گرفتار،دوسرا گروپ فرار،شہر میں خو ف و ہراس،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو اطلاع ملی کہ عید ٹرو کے روز مقامی طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو متحارب گروپ یاسر ڈوگر گروپ اور صداقت خاں گروپ وہاڑی بازار میں مصروف ترین کاروباری مراکز کے سامنے بھاری اسلحہ لیکر آمنے سامنے کھڑے ہیں اور انکے مابین کشیدگی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور وہاں سے گاڑی میں سوار یاسر ڈوگر کو اسکے ایک ساتھی سمیت گرفتار کرکے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ بھی بر آمد کر لیا جبکہ صداقت خاں گروپ موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے دونوں متحارب گروپوں کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے اور سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے