ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا
بورے والا(محمد ارشد ڈوگر سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے سہولت بازار اور مختلف فلور ملز کا اچانک دورہ کیا،سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش کی سستے نرخوں پر فروخت اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور فلور ملز میں آٹے کی سپلائی اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے سہولت بازار بورے والا کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اشیاء کی قیمتوں اور انکے معیار کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ سہولت بازار قائم ہونے سے عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش مل رہی ہیں سہولت بازار میں عام بازار کی نسبت 10 فیصد کم اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ عوام کی پریشانی کو کم کیا جا سکے سہولت بازار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے،10 کلو آٹے کا تھیلا 420 روپے اور چینی 85 روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے اسی طرح سبزیاں و پھل،گوشت اور چکن بھی عام بازار کی نسبت سستی اور معیاری فروخت کی جا رہی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر سہولت بازاروں کے باقاعدگی سے وزٹ کئے جا رہے ہیں تا کہ سہولت بازاروں میں اشیاء کی فراہمی،معیار اور سستے نرخوں پر فروخت کو برقرار رکھا جا سکے۔