ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق کا ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ،10 اسیران رہا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق نے سول جج راجہ زاہد حسین کے ہمراہ ڈسڑکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا اور اندرو ن جیل مختلف بارکوں کا وزٹ کیا اسیران کے مسائل سنے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے تا کہ اسیران کو کورونا سے بچایا جا سکے جیل کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جے اینڈ ڈی) یاسر اعجاز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق نے 10 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے