ایڈیشنل سیشن جج نے ایم پی اے یوسف کسیلیہ کی عبوری ضمانت 16 جنوری تک منظور کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی اور انکے بڑے بھائی کی عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کر لیں،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گگومنڈی اور ماڈل ٹاﺅن بورے والا نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف پی ڈی ایم ملتان کے جلسے میں شرکت کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ”کورونا“ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات کئے تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی سابق ناظم چوہدری محمد یونس ڈھلوں کے خلاف تھانہ گگومنڈی نے مقدمہ درج کیا تھا وہ گزشتہ روز اپنے وکلاء کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج محمد ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے 16 جنوری تک ان کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں اس موقع پر ان کے وکلاء سردار ساجد احمد ڈوگر،مہر اسد مسعود،عبد الوحید،سابق صدر بار میاں افتخار صابر،زاہد چوہان،سلمان شیخ،بشارت علی گجر،محمد صفدر کھوڈ،چوہدری علی گجر،سابق چیئرمین پیر خالد بودلہ،میاں محمد ارشد جوئیہ،ملک رضا اعوان،جہانگیر بھٹی،کاشف کیانی،قاری فاروق احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے