ایڈیشنل سیشن جج بورےوالا نے چوہدری فقیر آرائیں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا نے لیگی ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کی سرکاری اراضی قبضہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی،آئندہ پیشی 19 ستمبر مقرر کر دی،پیشی کے موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد کمرہ عدالت کے باہر موجود،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں جنکے خلاف گذشتہ روز نواحی گاﺅں 108 (ای بی) میں محکمہ انہار کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے جرم میں تھانہ شیخ فاضل میں مقدمہ درج ہوا تھا آج مقامی ایڈیشنل سیشن جج وسیم مبارک کی عدالت میں انکے وکیل سابق صدر بار سردار ساجد احمد ڈوگر نے انکی طرف سے انکی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی 19 ستمبر مقرر کر دی اور 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کی ضمانت منظور ہونے کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے انکی ضمانت منظور ہونے پر انہیں مبارک باد دی اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،مقامی ایم پی اے کے بھائی سردار شاہد ڈوگر،مسلم لیگی راہنماءچوہدری ساجد شریف آرائیں،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،سٹی صدر شاہد نواب خاں،چوہدری ریاض اسلم،سابق اقلیتی ممبر ضلع کونسل وہاڑی نذیر رندھاوا،چوہدری فرخ اسلام،خان خالد خان،میاں محمد ناظم اور دیگر راہنماﺅں و کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔