این اے120کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز کی کامیابی مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ بلاول حمید بٹ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے راہنماء بلاول حمید بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کا گراف بد ستور بڑھ رہا ہے،این اے120 کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز کی کامیابی مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے اس الیکشن میں کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کلثوم نواز کی کامیابی دراصل 22کروڑ محب وطن عوام کی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی نااہلی کو قبول نہیں کیا،میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر پی ٹی آئی اور دیگر مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے کیونکہ میاں نواز شریف اب عدالتوں کا سامنا کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہونگے،شرپسند عناصر کو انکے مذموم عزائم میں ناکامی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔