ایم ڈی بیت المال عون عباس کو بھی جہانگیر ترین کی طرح عہدے سے ہٹایا جائے-نذیر جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم این اےچوہدری نذیر احمد جٹ نے ایم ڈی بیت المال پر الزامات عائد کرتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے سابق امیدوار قومی اسمبلی و پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر عائشہ نذیر جٹ کے والد سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ دن پہلے بھی وزیر اعظم عمران خان کی توجہ پاکستان بیت المال کی طرف دلائی تھی کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی ایک نہایت ہی نااہل شخص ہے جسے فی الفور اسکے عہدہ سے ہٹا کر ایک اچھا جو فلاح کام کا تجربہ رکھنے والے کو نیا (ایم ڈی) لگایا جائے مشکل کی اس گھڑی میں جب ”کورونا وائرس“ نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے اس صورتحال میں خطیر فنڈز کے باوجود بھی اگر بیت المال کام نہیں کرے گا تو کون کرے گا جبکہ ایم ڈی بیت المال کو اس بات کا علم تک نہیں ہے اور وہ شادیوں اور دیگر تقریبات اٹینڈ کرتا پھر رہا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ملتان اپنے ایک دوست کی شادی کی تقریب میں محو گفتگو ہے میری وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ ایسے نااہل لوگوں کو فی الفور فارغ کیا جائے جس طرح چینی اور آٹے کی سبسڈی میں کی جانے والی کرپشن کی رپورٹ آنے کے بعد اس میں شامل افراد کو انکے عہدوں سے فارغ کیا ہے حکومت کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اس وقت جیسے ملک میں احساس پروگرام کامیابی سے جاری ہے ایسے ہی ثانیہ نشتر کی طرح بیت المال میں بھی اہل لوگوں کی ضرورت ہے بیت المال کا ایم ڈی بھی جہانگیر ترین اور اسحاق خان خاکوانی کی لابی ہے جو کہ ملک میں صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں جیسے ان کو فارغ کیا ایسے ہی اسے فوری طور پر فارغ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے