ایم پی اے خالد محمود ڈوگر کے مطالبہ پر گورنمنٹ کالج بورے والا میں ”بی ایس“ کلاسسز کی منظوری

بورے والا(نیوز ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے مطالبہ پر بورے والا میں ”بی ایس“ کلاسسز کے اجراء کی منظوری دیدی،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں آئندہ سال سے چار سالہ بی ایس کلاسوں کیلئے داخلے ہونگے،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بورے والا میں چار سالہ بی ایس (ڈگری) کلاسسز کے اجراء کیلئے گذشتہ کئی ماہ سے کالج انتظامیہ اور مقامی ایم پی اے کی طرف سے کاوش جاری تھی جس کے متعلق گذشتہ دنوں ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی کلاسسز کے اجراء کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر گذشتہ روز ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بورے والا میں چار سالہ بی ایس کلاسوں کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے اجراء میں پرنسپل کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد کی ذاتی دلچسپی اور کاﺅشیں بھی قابل ستائش ہیں کلاسوں کی اجراء کی منظوری پر شہری حلقوں نے پنجاب حکومت،محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن،مقامی ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر اور پرنسپل خوشی محمد شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے یہ سٹی آف ایجوکیشن بورے والا کیلئے ایک اور اعزاز ہے جس سے بورے والا کے طلباء کو لاہور،ملتان یا دیگر بڑے شہروں میں جانے کی بجائے اب مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کی سہولت میسر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے