ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز چوہدری فقیر احمد آرائیں کی وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات اور انہیں اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسپورٹ آفس کے قیام کے سلسلہ میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ہدایات دیں جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہِ دینے،بورے والا کو رجانہ موٹر وے سے لنک کرنے اور بائی پاس کیلئے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی ملاقات میں چوہدری فقیر احمد آرائیں نے وزیر اعظم کو آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ وہ انتخابات کیلئے پارٹی کو منظم اور متحد کریں اور عوام رابطہ مہم کو تیز کریں۔