ایف آئی اے کی ٹیم کا غیر قانونی منی ایکسچینجرز کے خلاف آپریشن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایف آئی اے کی ٹیم کا غیر قانونی منی ایکسچینجرز کے خلاف آپریشن،ایف آئی اے کی ٹیم نے العزیز مارکیٹ میں چھاپہ مار کر تین غیر قانونی منی ایکسچینجرز کو گرفتار کر لیا،منی ایکسچینجر کی دوکانوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لئے،ایف آئی اے کا آپریشن ایک گھنٹہ تک جاری رہا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی کو اطلاع ملی تھی کہ بورے والا میں غیر قانونی منی ایکسچینجرز کا کاروبار چل رہا ہے جہاں غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کا کاروبار ہو رہا ہے اس اطلاع پر انسپکٹر ایف آئی اے خالد میو کی قیادت میں علاقہ مجسٹریٹ ملک نوید احمد اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ العزیز سپر مارکیٹ کالج روڈ میں واقع تین مختلف منی چینجرز کی دوکانوں پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ قبضہ میں لینے کے بعد تین غیر قانونی منی ایکسچینجرز عصمت انٹرپرائز سے محمد عاطف،محمد سرفراز اور العباس انٹر پرائزر سے محمد فاروق کو گرفتار کر لیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے