ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن ظفر گجر نے دو بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ڈی او مدینہ ٹاﺅن ظفر گجر کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی،ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے دو بجلی چور پکڑ لئے،تفصیلات کے مطابق چوہدری ظفر گجر ایس ڈی او مدینہ ٹاﺅن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ عزیز آباد نزد کچہری امجد اور اویس نامی افراد کے گھروں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی دونوں بجلی چوروں کو بھاری جرمانے کے علاوہ انکے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے کاروائی شروع کر دی چوہدری ظفر گجر ایس ڈی او نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور بجلی چور کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے