اگر لیگی ارکان کے استعفے منظور ہوئے تو ہم بھر پور ضمنی الیکشن لڑیں گے۔خالد نثار ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے راہنماء و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی گیدڑ بھبھکیوں اور استعفوں کے ڈرامے سے حکومت جانے والی نہیں،عمران خان منتخب جمہوری وزیر اعظم ہیں اور وہ کسی بھی غیر آئینی ہتھکنڈے یا اپوزیشن کی چیخ و پکار سے ہرگز خائف نہیں،لیگی ارکان کے استعفے قبول ہوئے تو ہم ضمنی الیکشن کیلئے تیار ہیں،چوروں کا ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم اور ملک دشمن سازشوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے لیکن ملک کے 22 کروڑ عوام اب انکے مکروہ چہرے دیکھ چکی ہے،ملکی خزانے کو لوٹ کر “ووٹ کو عزت دلوانے” کا ڈرامہ رچا کر ووٹر کا مذاق اڑا رہے ہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے جلسوں اور لانگ مارچ سے حکومت گرانے کے تمام حربے ناکام ہونگے اور موجودہ حکومت اپنے 5 سال مکمل کر کے ملک کو تباہی کی دلدل سے نکالنے کے بعد اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔