اڈہ ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،موٹر سائیکل سوار جاں بحق
بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ پر اڈہ ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 142 (ای بی) کا رہائشی ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل عبدالمجید گجر جو کہ پٹرول پمپ پر بطور گن مین ملازم تھا اپنی ڈیوٹی ختم کر کے اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار بس نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے دریں اثناء لاہور روڈ پر مجاہد کالونی پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں مجاہد کالونی کا رہائشی بچہ محمد عادل زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔