اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ،جنرل بس سٹینڈ فیس میں ٹھیکیدار کی اوور چارجنگ،نوٹیفکیشن کے بغیر تاجروں سے ٹریڈ ٹیکس کی وصولی،صاف پانی فراہم کیے بغیر واٹر فیس میں سو گنا اضافہ کرنے،ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں سے کمیشن وصولی،تجاوزات کے خلاف امتیازی آپریشن،اپوزیشن کے چند ارکان کو فنڈز کی عدم فراہمی،شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور سلاٹر ہاﺅس میں ہونیوالی مبینہ کرپشن سمیت دیگر کئی الزامات پر مبنی قرار دادیں پیش،کرپشن کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم،کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا،قانون کی عملداری یقینی بنانے اور اپوزیشن کی تعمیری اور قابل عمل تجاویز پر عملد دآمد ہو گا،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے دی گئی ریکوزیشن پر میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین کنونیئر حاجی محمد افتخار بھٹی منعقد ہوا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے کرپشن،بدعنوانی،بے ضابطگیوں اور اپوزیشن ارکان سے چیئرمین بلدیہ کے عدم تعاون کے رویہ بارے مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں پی ٹی آئی کے رکن سردار راشد عظیم نے ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی کی حکومتی کوشش پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے تبدیلی کے مرتکب حکومتی نمائندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے صفائی کی ابتر صورتحال اور نکاسی آب کے غیر موثر نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا،راﺅ عزیز الرحمن نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ شہر میں تعمیر شدہ پرانی عمارتوں کی کمرشلائزیشن فیس وصول کرنے کے نام پر غیر جانبدارانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ بلدیہ کا عملہ بغیر کسی نوٹیفکیشن اور حکومتی منظوری کے بغیر شہر میں تمام دوکانداروں سے غیر قانونی طور پر28اشیاءسے بڑھا کر128اشیاءپر من مانے ریٹوں پر ٹیکس وصول کر رہا ہے جو تاجروں سے زیادتی ہے،راﺅ غفار علی نے بلدیہ کے ترقیاتی کاموں میں انجنیئرنگ برانچ کی جانب سے کمیشن وصول کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ چیئرمین بلدیہ خود کرپشن نہیں کرتے لیکن اُنکے زیر سایہ بلدیہ کا عملہ بدستور ٹھیکوں میں کمیشن وصول کر رہا ہے،مہر طاہر امجد نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں انکروچمنٹ کمیٹی چھوٹے دوکانداروں کے خلاف کاروائی جبکہ بڑے دوکانداروں کو چھوٹ دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر اڈا ٹیکس کا ٹھیکیدار مقررہ فیس 20روپے کی بجائے پرائیویٹ رسیدوں پر30روپے فی گاڑی وصول کر کے لاکھوں کی کرپشن کر رہا ہے بلدیہ نے ٹھیکیدار کو 9ملازمین کی بجائے15ملازمین فراہم کر رکھے ہیں جن میں سے6ملازمین کی تنخواہوں کا بوجھ بلدیہ پر ڈال دیا گیا ہے یہ لوٹ مار سرعام ہو رہی ہے ملتان روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگا کر فضائی آلودگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے ملک فاروق اعوان نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کریں اگر ایسا ہوتا رہا تو اکثریت کا اقلیت میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگے گی،اپوزیشن لیڈر غلام مصطفےٰ بھٹی نے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی قراردادوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان کی قرار دادوں پر چیئرمین بلدیہ کو جواب دینا ہو گا بلدیہ کے اندر ہونیوالی کرپشن،جنرل بس سٹینڈ پر ٹھیکیدار کی لوٹ مار،بے ضابطگیوں، تاجروں سے غیر قانونی طور پر ٹریڈ ٹیکس کی وصولی،صفائی کی ابتر صورتحال،تجاوزات کے خلاف امتیازی آپریشن،سلاٹر ہاﺅس میں ہونیوالی مبینہ کرپشن اور شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی طور پر قصابوں کے غیر تصدیق شدہ جانوروں کو ذبح کرنے اور اُن سے بلدیہ کے عملہ کی طرف سے ٹیکس کے نام پر رشوت وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اپوزیشن ارکان بھی عوام کے منتخب نمائندے ہیں انکو دیوار سے لگا کر ایوان چلانا ناممکن ہو جائے گا ہم نے جو الزامات لگائے ہیں اُن کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس ہیں ایوان کے ارکان پر مشتمل غیر جانبدار کمیٹی بنا کر ان سارے معاملات کی تحقیقات ہونی چاہئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان ہمارے ہر اقدام کی بلا جواز مخالفت اور شہر کی تعمیر و ترقی سمیت جو بھی اقدام اُٹھایا جاتا ہے اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلدیہ نقشہ منظور کروائے بغیر عمارات تعمیر کرنے والوں سے ٹیکس وصول کر کے ریونیو میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جسے اپوزیشن ارکان متنازعہ بنا کر سیاسی رنگ نہ دیں ہم نے آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنائی ہے جس میں کسی قسم کی بلاجواز رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مفادات میں اگر اپوزیشن ارکان تعمیری اور قابل عمل تجاویز دیں گے تو ہم اُنکا خیر مقدم کریں گے ہمیں فخر ہے کہ بلدیہ بورے والا کو 8 ماہ کی کارکردگی کی وجہ سے ورلڈ بنک کی طرف سے 200ملین ڈالر کی خطیر سے پنجاب کے شہروں کو ماڈل سٹی بنانے کے منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پی ایس او رانا عامر کریم کی خصوصی کاوش شامل ہے اس منصوبے کی تکمیل سے بورے والا شہر کو بین الاقوامی معیار کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنے گی اجلاس سے حکومتی رکن چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین،سردار ظہور احمد ڈوگر،ایاز محمود گھمن،عبدا
لخالق ٹھیکہ اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے