اپنی شادی پر مہندی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا کانسٹیبل حوالات پہنچ گیا،مقدمہ درج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کا اپنے پیٹی بند بھائی کی مہندی کی تقریب پر چھاپہ،کانسٹیبل (دولہا) اور اسکے دو ساتھی گرفتار،دولہا بارات لیکر جانے سے قبل حوالات پہنچ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے یہ ثابت کر دکھایا کہ”قانون سب کیلئے برابر ہے” ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن خالد محمود گورایہ نے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی آبادی مرضی پورہ میں اپنے پیٹی بند بھائی کانسٹیبل سجاد کی مہندی کی تقریب میں ہونے والی اندھا دھند ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا نوٹس لیکر کاروائی کرتے ہوئے موقع سے اگلے روز دولہا بننے والے کانسٹیبل سجاد اور اسکے دو رشتہ دار نوجوانوں کو گرفتار کر کے اسکی شادی کے خواب چکنا چور کر دئیے اور بارات سے قبل ہی اسے حوالات کی سیر کروا دی ہاتھوں پر مہندی کی بجائے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنانے کے بعد مقدمہ بھی درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے