اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فنانس ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی،مجاز حکام کے فیصلہ تک قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل پانامہ کیس میں عدالت عظمی کی جانب سے میاں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی کابنیہ تحلیل ہو گئی تھی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی تاہم وزیر خزانہ کا عہدہ خالی ہونے کے باعث فیصلہ نہیں ہو سکا۔