انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بورے والا جمخانہ کرکٹ کلب نے فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بورے والا جمخانہ کرکٹ کلب نے گگو کرکٹ کلب کو 53رنز سے شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی،تفصیلات کے مطابق انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ وہاڑی کے سلسلہ میں قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں بورے والا جمخانہ اور گگو کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا گگو کلب نے میچ ٹاس جیت کر بورے والا جمخانہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جمخانہ کلب نے 8وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 209رنز بنائے جن میں حافظ احسان نے 42شہزاد پومی نے 32صداقت نے 20یحییٰ اکرم نے 20جبکہ شاہد کے 20رنز نمایاں تھے اور علی عثمان،عبدالباری نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جواب میں گگو کلب نے 156رنز بنائے جس میں عمر صادق کے 60اور رحمان سکندر کے 30رنز شامل ہیں یحییٰ اکرم نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ رضوان راجو نے 3،عابد نومی نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اس طرح بورے والا جمخانہ نے گگو کلب کو 53رنز سے شکست دے کر فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے یحییٰ اکرم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے