انٹرا ڈسٹرکٹ ریسیکو چیلنج میں گورنمنٹ گرلز کالج پھولنگر کی دوسری پوزیشن

پھولنگر(امتیاز احمد چوہدری سے)ریسیکو1122 کی جانب سے ضلع بھر سے وولینٹریز ٹیم کی دوسری پوزیشن آنے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھولنگر میں پروقار تقریب کا انعقاد،ٹیم میں تعریفی اسناد اور ٹرافی بھی دی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قصور میں انٹرا ڈسٹرکٹ ریسیکو چیلنج کا انعقاد ہوا جس میں ٹوٹل 9 ٹیموں نے حصہ لیا سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھولنگر کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی حوالے سے کالج میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل،کالج پرنسپل میڈم ماریہ حمید،کمیونٹی انسٹرکٹر وقاص بلال،فیض رسول اور میڈیا کوآرڈینیٹر زاہد چوہدری سمیت میڈیا کے نمائیندوں نے شرکت کی تقریب میں پوزیشن ہولڈر ٹیم میں تعریفی اسناد اور ٹرافی بھی دی گئی اس موقع پر ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر رابعہ خلیل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر گرلز کی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہےکالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت ہمارے لئے باعث فخر ہے ٹیم ممبرز کا کہنا تھا آنے والے وقت میں بھی اسی جذبے اور لگن کیساتھ حصہ لیں گے اور اپنے معاشرے میں فرسٹ ایڈر کے طور پر کام کریں گے۔