انصاف لائرز ونگ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی پر وکلاءمیں مٹھائی تقسیم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انصاف لائرز ونگ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی پر وکلاءمیں مٹھائی تقسیم،نوجوان اور سنیئر وکلاءکی شرکت،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں نواز شریف کی نااہلی پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا بار میں بھی انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری مختار احمد جٹ کی جانب سے وکلاءمیں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر بار کے سابق صدور چوہدری منظور احمد لالی،چوہدری ریاض احمد کاہلوں،چوہدری فیاض احمد بھٹہ،عبدالمجید بھٹی،حاجی رشید احمد بھٹی،سید فدا حسین شاہ اور دیگر وکلاءبھی موجود تھے ضلعی صدر آئی ایل ایف چوہدری مختار احمد جٹ اور دیگر وکلاءنے اس فیصلہ کو عدالت عظمیٰ کی بالادستی قرار دیا ہے عدالت عظمیٰ نے وقت کے حکمرانوں کے خلاف شواہد کی روشنی میں بڑی جرات مندی سے تاریخی فیصلہ سنایا ہے جس سے انصاف کا بول بالا ہوا اور عدلیہ مذید مضبوط ہوئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے