انسانیت کی خدمت میں جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے شہداء قوم کا فخر ہیں۔شمس الدین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی بورے والا شمس الدین نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے انسانی خدمت کے جذبہ سے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ریسکیو کے جوان اپنے فرائض کو جس ایمانداری اور انسانی خدمت کے جذبہ سے ادا کرتے ہیں وہ معاشرے کے ہر فرد کیلئے مشعل راہ ہیں اپنی جانون کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حادثات اور قدرتی آفات میں ہماری 24 گھنٹے مدد کرنے والے جوانوں کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیپ اپ بورے والا کے تعاون سے ریسکیو 1122 کے دفتر سے ملحقہ بنائی جانے والی یادگار شہداء ریسکیو 1122 کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی،تحصیل انچارج مہدی حسن ظفر،اسٹیشن انچارج شبیر شاہ،سٹیپ اپ کے نوجوان زنیر مرزا اور رانا فیضان بھی موجود تھے۔