انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے مابین ”سیف سٹی“ منصوبے کی تکمیل کیلئے مذاکرات کامیاب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے مابین ”سیف سٹی“ منصوبے کی تکمیل کیلئے مذاکرات کامیاب،میونسپل انتظامیہ کی جانب سے اکھاڑے گئے ”سیف سٹی“ کیمرے دوبارہ نصب کرنے اور شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم،شہر کی تمام نمائندہ تنظیموں نے بھی انتظامیہ سے مفاد عامہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی،انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے مابین غلط فہمیاں دو کروانے کا اعادہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے 40 لاکھ سے زائد کی لاگت سے ”سیف سٹی“ منصوبے کے تحت لگائے جانے والے کیمروں کو ڈی سی وہاڑی کے حکم پر اتار دیا گیا تھا جسکے بعد شہر کی تمام نمائندہ تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا اور آج اس حوالہ سے ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے نمائندہ افراد کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،عبدالرﺅف چوہدری سیکرٹری گڈ گورننس ضلع وہاڑی و کنونیئر سول سوسائٹی،سابق(ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،صدر بار نوید احمد چیمہ،جنرل سیکرٹری بار کاشف مقبول جٹھول،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری شیخ عابد،راﺅ نور محمد صدر کریانہ ایسوسی ایشن،چیئرمین انجمن تاجران بورے والا شہزاد مصطفی چوہان،صدر نیو سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی چوہدری ندیم انور،مرکزی صدر کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان،چوہدری مزمل آرائیں صدر رائس ملز ایسوسی ایشن،عبدالسلام دانش صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،ڈپٹی کنونیئر سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری اصغر علی جاوید،چوہدری احتشام داﺅد،حافظ جنید احمد،صدر ”ایمرا“ ندیم انجم سندھو اور انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات شکیل چوہان کے علاوہ دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار نوید احمد چیمہ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،سابق صدر بار ملک فرقان یوسف اور صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے شہر کے وسیع تر مفاد میں انتظامیہ سے ملکر لگائے جانے والے کیمروں کو ڈی سی وہاڑی کے حکم پر اتارا جانا انتہائی غیر مناسب اقدام تھا اگر انتظامیہ کو کوئی تحفظات تھے تو وہ سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بلوا کر انکے ساتھ بات کرتے کیونکہ یہ پنجاب میں سول سوسائٹی کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا شہر سٹی منصوبہ تھا ڈی سی وہاڑی کو غلط معلومات فراہم کرنے والوں نے ناصرف دو اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی بلکہ سول سوسائٹی جو شہر کیلئے اب تک کروڑوں روپے کے فلاحی منصوبے مکمل کر چکی ہے انکے مابین بھی اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جو کہ انتہائی شرمناک ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ شہزاد مبین،عبدالرﺅف چوہدری اور چوہدری اصغر علی جاوید نے کہا کہ سول سوسائٹی نے اب تک شہر میں جو بھی رفاعی کام کئے ہیں وہ ہمیشہ انتظامیہ کے نوٹس میں لاکر کئے ہیں اور کبھی بھی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھایا بلکہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ منصوبے مکمل کئے اس سیف سٹی منصوبے کے متعلق ڈپٹی کمشنر وقاص رشید صاحب کو غلط بریفنگ دی گئی جو سراسر جھوٹ پر مبنی تھی اگر ڈی سی وہاڑی سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بلوا کر ان سے بات کرلیتے تو غلط فہمی دور ہوجاتی ہم کبھی بھی شہر کی تعمیروترقی کے معاملات میں انتظامیہ سے پیچھے نہیں رہے اب ہمارے اس مسئلہ کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے مذاکرات میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات میونسپل انتظامیہ کے ساتھ ملکر لگانے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالہ سے سول سوسائٹی نیٹ ورک تحصیل میونسپل انتظامیہ کی باہمی مشاورت سے ان کی مناسب جگہ پر تنصیب یقینی بنائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کی خدمات بلاشبہ قابل تعریف ہیں انتظامیہ شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے آئندہ سول سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر آگے بڑھے گی اور پیدا شدہ غلط فہمیاں بھی دور کی جائیں بہت جلد ڈی سی وہاڑی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ رکھی جائیگی جس میں شہر کے مسائل کے حل پر گفتگو ہو گی۔