انتشار خان ٹولہ ملک کو دیوالیہ کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔چوہدری فیر آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ انتشار خان ٹولہ ملک کو معاشی اور سیاسی طور پرغیر مستحکم اور دیوالیہ کروانے کے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عبدالمجید نمبردار،چوہدری نوید احمد آرائیں،چوہدری محمد سعید آرائیں،سابق ممبر ضلع کونسل وہاڑی نذیر مسیح رندھاوا،چوہدری جمیل مسیح سندھو،ریاض خان جملیرا،ملک سرفراز حسین لنگڑیال،محمد شاہد اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ انتشار خان نے اپنی حکومت گرانے کا سارا الزام امریکہ پر لگانے کے بعد ریورس گیئر لگا دیا تھا اور اب اپنے پیادوں کے ذریعے منتوں ترلوں پر آ گیا ہے اور اس کے پیادے اقتدار کھونے کے بعد حکومت اور ملک دشمنی کی تمام حدیں پار کر گئے ہیں پہلے انہوں آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور اب دوست ملکوں کو اپیل کر رہے ہیں کہ حکومت کے وزیروں مشیروں کو ویزے نہ دئیے جائیں جس سے ان کی محب الوطنی ثابت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے