امپورٹڈ حکومت ملک کے آئین اور عدلیہ کی توہین کر رہی ہے۔سید سلمان شاہد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 سید سلمان شاہد مہدی نے اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کر دی،مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور کارکنان کے اجتماعات سے خطاب،کارکنان میں جوش و خروش بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کےمتوقع انتخابات کے پیش نظر حلقہ پی پی 230 سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سید سلمان شاہد مہدی نے اپنے حلقہ میں انتخابی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف دیہات میں کارکنان کے اجتماعات میں جوش خروش بڑھ گیا اس حوالہ سے انہوں نے نواحی گاؤں 471 (ای بی) میں تحریک انصاف کے پبلک سیکٹریٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ملک کے آئین اور عدلیہ کی توہین کر رہی ہے عوام اب الیکشن کے ذریعے ایک منتخب حکومت کیلئے نکل پڑے ہیں انتخابی مہم میں پی ڈی ایم کے امیدوار عوام کا سامنا کرنے کی بجائے گھروں میں چھپ گئے ہیں حکومت جو مرضی کر لے انکا انجام قریب ہے اس کارنر میٹنگ سے پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کے جنرل سیکرٹری چوہدری رمضان جٹ،سینئر نائب صدر رانا بشارت علی،عثمان ظفر شانی بھٹہ،فرمان اصغر،کامران کامی جٹ،رانا محمد عمران،ملک مستنصر اعوان،ملک محسن،ملک چاند شاہد،کامران اعوان نمبردار اور ملک فرزان اعوان نے بھی خطاب کیا۔