امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا ۔ جوزف ڈانفورڈ

واشنگٹن/کابل(نیوز ڈیسک)امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ نے نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا ہے پچھلے سالوں میں حاصل کردہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم درمیان میں ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ رواں ہفتے ریفر کر دیا جائے گا ہم ایک تجزیے کے بیچ میں ہیں اور یہ افغان جائزہ نہیں ہے اور میں آپ کے سوال کا مختصر جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم وسیع تر حکمت عملی کے تناظر میں ہیں تو کامیاب ہونے کا امکان ہے تو ہمیں صرف زمین پر زیادہ صلاحیت فراہم کرنا چائیے اس لیے مجھے یقین ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کیلئے اضافی فورسز انہیں مذید مسابقتی بنائیں گی افغانستان میں اضافی امریکی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے ڈانفورڈ نے کہا کہ افغانستان میں اضافی افواج کی تعیناتی سے روایتی افواج کو باغیوں کے ساتھ زیادہ قوت سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے