الیکٹرانک میڈیا کے ممبر محمد اکبر پاشا کے بڑے بھائی حاجی محمد اشرف سبحان انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سنیئر ممبر مجلس عاملہ محمد اکبر پاشا کے بڑے بھائی حاجی محمد اشرف سبحان پیٹرولیم والے گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے اُنکی نماز جنازہ میں چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،میاں خالد حسین،معروف صنعتکار شیخ شہزاد مبین،سابق سٹی ناظم چوہدری ریاض احمد،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233سردار خالد محمود ڈوگر،صدر”ایمرا“ندیم انجم سندھو،چیئرمین محمد ارشد ڈوگر،جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید،جوائنٹ سیکرٹری مسعود عابد رشید،سیکرٹری انفارمیشن محمد شیر خاں کھچی،نائب صدر حاجی محمد جمیل،ممبر مجلس عاملہ محمد کریم سیفی،سرفراز علی رانا اور دیگر نمائندہ سیاسی وسماجی،کاروباری تنظیموں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج مورخہ 19ستمبر بروز منگل صبح9بجے جامع مسجد نورانی پی بلاک میں ادا کیا جائے گا۔