اللہ تعالی ہمیں قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور کسی بھی قدرتی آفات سے نپٹنے کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں ۔ علی اکبر بھٹی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ورلڈ ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کی جبکہ واک میں انجمن تاجران،سول سوسائٹی،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تفصیلات کے مطابق ورلڈ ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے وہاڑی میں واک کا اہتمام کیا گیا جو ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہو کر وی چوک میں اختتام پذیر ہوئی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کر رہے تھے جبکہ صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں انجمن تاجران،سول سوسائٹی،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے زلزلوں میں شہید ہونیوالوں کے لئے دعا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور کسی بھی قدرتی آفات سے نپٹنے کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے